سورة النبأ - آیت 18
يَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جس دن کہ صور پھونکا جائے گا۔ پھر تم فوج در فوج چلے آؤ گے (١)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 13 مراد دوسری بار کا صور پھونکنا ہے جس کے بعد تمام لوگ زندہ ہو کر اٹھ کھڑے ہوں گے۔ (ابن کثیر)