سورة النبأ - آیت 5
ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پھر بالیقین انہیں بہت جلد معلوم ہوجائے گا (١)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4 اس میں تقریع وتوبیخ ہے کہ عنقریب جب قیامت آجائے گی اور غیب سے پردہ اٹھ جائے گا تو انہیں معلوم ہوجائے گا کہ جن چیزوں کے بارے میں وہ اختلاف میں پڑے ہوئے تھے اور جزا سزا کا انکار کررہے تھے وہ سب حقیقت تھیں۔ ویسی ہی حقیقت جیسی انبیاء علیہم السلام نے ان سے بیان کی تھی۔