سورة النبأ - آیت 3
الَّذِي هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جس کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے ہیں (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 قیامت، قرآن یا خود آنحضرت (ﷺ)کے بارے میں مگر جمہور علما نے اس سے قیامت ہی مراد لی ہے۔ یعنی کوئی قیامت کے آنے میں شک کرتا ہے کوئی اس سے بالکل انکار کرتا ہے۔ قرآن میں اختلاف یہ ہے کہ کوئی قرآن کو سحر کہتا ہے اور کوئی پہلوں کے افسانے۔ آنحضرت (ﷺ)کے بارے میں بھی وہ مختلف قسم کی چہ میگوئیاں کرتے کبھی آپ (ﷺ)کو ساحر کبھی شاعر اور کبھی مجنوں کہتے ہیں۔ (قرطبی)