سورة المرسلات - آیت 50

فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 یعنی قرآن جو اللہ تعالیٰ کا اپنا کلام ہے اور جس کا انداز بیان انتہائی مؤثر اور دلنشین ہے۔ اگر یہ کفار اس پر بھی ایمان نہیں لارہے تو آخر کون سی کتاب ہے جس کا وہ انتظار کررہے ہیں کہ وہ آئے تو اس پر ایمان لائیں ؟ کیا قرآن کے بعد بھی کوئی کتاب آنے والی ہے ؟۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ﷺ)نے فرمایا کہ جب کوئی شخص اس آیت پر پہنچے تو اسے یہ کہنا چاہئے ” ‌آمَنَّا ‌بِاللَّهِ “ ہم اللہ پر ایمان لائے۔ (ابن کثیربحوالہ ابودائود ترمذی، مسند امام احمد وغیرہ )