سورة الإنسان - آیت 9

إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ہم تمہیں صرف اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے لئے کھلاتے ہیں نہ تم سے بدلہ چاہتے ہیں نہ شکرگزاری۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10 یعنی زبان حال سے کہتے تھے۔ ابن جبیر (رح) کہتے ہیں :” اللہ کی قسم وہ اپنی زبان سے کچھ نہ کہتے تھے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے دلی جذبہ کو دیکھ کر ان کی تعریف فرمائی تاکہ دوسروں میں بھی رغبت پیدا ہوا۔ (ابن کثیر) ف 11 یعنی یہ نہیں چاہئے کہ تم ہمارے بھی کسی کام آئو یا لوگوں کے لئے ہماری سخاوت کا ذکر کرو۔