سورة الإنسان - آیت 3

إِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ہم نے اسے راہ دکھائی اب خواہ وہ شکر گزار بنے خواہ ناشکرا۔ (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یعنی عقل اور سمجھ بھی دی اور اس کی طرف پیغمبر (علیهم اسلام) بھی بھیجے جنہوں نے اس پر شکر گزاری اور ناشکری کے راستے واضح کردیئے اور دونوں پر چلنے کے انجام سے خبردار کردیا۔