سورة الإنسان - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 اس سورۃ کے تین اور نام بھی ہیں یعنی ’’انسان‘‘ ” ھل اتیٰ“ اور ” امشاج“ جمہور مفسرین اسے مدنی قرار دیتے ہیں۔ بعض اسے مکی کہتے ہیں اور بعض نے کہا ہے اس کی شروع کی بائیس آیتیں مدنی ہیں اور آخری نو آیتیں مکی۔ حدیث میں ہے کہ آنحضرت ﷺ جمعہ کے روز صبح کی نماز میں الم تنزیل السجدہ اور ” ھل اتیٰ“ پڑھا کرتے تھے۔ (ابن کثیر)