سورة القيامة - آیت 40

أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَادِرٍ عَلَىٰ أَن يُحْيِيَ الْمَوْتَىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

کیا (اللہ تعالیٰ) اس (امر) پر قادر نہیں کہ مردے کو زندہ کر دے (١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 15 قاری کے لئے اس کے بعد سبحانک اللھم و بلی کہنا مستحب ہے۔ حدیث میں من قرہ کے الفاظ ہیں یعنی جو اس سورۃ کو پڑھے بعض نے سامع سننے والے کو بھی قاری پڑھنے والے کے حکم میں داخل کیا ہے چنانچہ امام نووی لکھتے ہیں کہ سب سے علماء نے سننے والے کے لئے بھی اس کو مستحب قرار دیا ہے خواہ نماز میں مقتدی ہو یا مقتدی نہ ہو۔ (تحفہ)