سورة المدثر - آیت 51

فَرَّتْ مِن قَسْوَرَةٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جو شیر سے بھاگے ہوں۔ (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 یا ” جو تیر انداز شکاریوں کو دیکھ کر بھاگے گا۔ شوکانی نے اس معنی کو انسب قرار دیا ہے۔ حضرت ابن عباس(رض) نے اس کے معنی ” عصب الرجال (یعنی آدمیوں کے جتھے) کئے ہیں۔ علمائے تفسیر نے لکھا ہے کہ’ ’ قَسْوَرَةٍکے معنی ” آدمیوں کا شور“ بھی آتے ہیں۔ (رازی)