سورة المدثر - آیت 18

إِنَّهُ فَكَّرَ وَقَدَّرَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اس نے غور کرکے تجویز کی (١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 13 یعنی وہ اس بارے میں سوچ بچار کرتا اور ذہنی گھوڑے دوڑاتا رہا کہ جب لوگ اس سے محمد ﷺ پر اتاری جانے والی کتاب ” قرآن“ کے بارے میں سوال کریں گے تو وہ انہیں یہ اور یہ کہہ کر گمراہ کرے گا۔