سورة المزمل - آیت 5

إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یقیناً ہم تجھ پر بہت بھاری بات عنقریب نازل کریں گے (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 14 شاہ صاحب فرماتے ہیں :” یعنی ریاضت کرتو بھاری بوجھ آسان ہو۔“ مطلب یہ ہے کہ رات کو عبادت کر کے اپنے آپ کو سختی برداشت کرنے کا عادی بنایئے۔ آئندہ آپ (ﷺ)پر قرآن اور تبلیغ کا گرانبار فریضہ ڈالا جانے والا ہے۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں سردی کے موسم میں جب آپ پر وحی آتی تو آپ کی پیشانی پسینہ سے شرابور ہوجاتی۔ (بخاری)