سورة الجن - آیت 25
قُلْ إِنْ أَدْرِي أَقَرِيبٌ مَّا تُوعَدُونَ أَمْ يَجْعَلُ لَهُ رَبِّي أَمَدًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کہہ دیجئے مجھے معلوم نہیں کہ جس کا وعدہ تم سے کیا جاتا ہے وہ قریب ہے یا میرا رب اس کے لئے دوری کی مدت مقرر کرے گا (١)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 یعنی یہ عذاب تو تم پر یقینا آئے گا لیکن متعین طور پر وہ کب آئے گا؟ آیا بہت جلد آئے گا یا اس کے آنے میں ایک لمبی مدت ہے؟ اس کا علم مجھے نہیں دیا گیا کیونکہ یہ ان امور غیب میں سے ہے جنہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔