سورة الجن - آیت 13

وَأَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدَىٰ آمَنَّا بِهِ ۖ فَمَن يُؤْمِن بِرَبِّهِ فَلَا يَخَافُ بَخْسًا وَلَا رَهَقًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ہم تو ہدایت کی بات سنتے ہیں اس پر ایمان لا چکے ہیں اور جو بھی اپنے رب پر ایمان لائے گا نہ کسی نقصان کا اندیشہ ہے نہ ظلم و ستم کا (١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 5 مراد قرآن ہے جو انہوں نے نبی ﷺ کی زبان مبارک سے سنا۔ ف 6 یعنی نہ یہ ڈر ہوگا کہ اس کینیکیوں میں کمی کردی جائے گی اور یہ اندیشہکہ اس کی برائیوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔