سورة نوح - آیت 9

ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

بیشک میں نے ان سے اعلانیہ بھی کہا اور چپکے چپکے بھی (١

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 11 یعنی مجمعوں میں دعوت عام کے ذریعے بھی سمجھایا اور انفرادی طور پر ایک ایک شخص کو بھی۔ الغرض ان کے سمجھانے میں کوئی دقیقہ اٹھا نہ رکھا۔