سورة نوح - آیت 6

فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَائِي إِلَّا فِرَارًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

مگر میرے بلانے سے یہ لوگ اور زیادہ بھاگنے لگے (١)۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 یعنی میرے بلانے پر ایمان تو کیا لاتے ایمانسے انہیں اور زیادہنفرت ہوگئی، گویا میرے بلانے کا ان پر الٹا اثر ہوا۔