سورة المعارج - آیت 33
وَالَّذِينَ هُم بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور جو اپنی گواہیوں پر سیدھے اور قائم رہتے ہیں۔ (١)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4 یعنی سچی گواہی دیتے ہیں کسی کے ڈر یا طمع سے گواہی دینے میں جھوٹ نہیں بولتے اور نہ کوئی بات چھپاتے ہیں دیکھیے (سورہ بقرہ 42-40)