سورة المعارج - آیت 2

لِّلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کافروں پر، جسے کوئی ہٹانے والا نہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 حضرت ابن عباس(رض) فرماتے ہیں یہ شخص جس نے عذاب مانگا نضر بن حارث تھا جبکہ اس نے یہ کہا تھاİاللَّهُمَّ إِنْ كَانَ هَذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ ‌فَأَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِنَ السَّمَاءِ أَوِ ائْتِنَا بِعَذَابٍ أَلِيمٍĬ چنانچہ یہ شخص بدر کے روزمارا گیا۔ جمہور علمائے تفسیر نے یہی تاویل کی ہے۔ یا ممکن ہے عذاب مانگنے والے سے مراد آنحضرت (ﷺ)ہی ہوں۔ چنانچہ شاہ صاحب لکھتے ہیں۔ ” یعنی پیغمبر نے تم پر عذاب مانگا ہے وہ کسی سے نہ ہٹایا جائیگا۔ (موضح) مگر پہلی تاویل قابل ترجیح ہے۔