سورة البقرة - آیت 46

الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُم مُّلَاقُو رَبِّهِمْ وَأَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جو جانتے ہیں کہ بیشک وہ اپنے رب سے ملاقات کرنے والے اور یقیناً اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف7 :نماز کی پابندی ویسے تو ایک نہایت مشکل ذمہ داری ہے مگر جن کے د لوں میں اللہ تعالیٰ کا خوف اور آخرت کا یقین ہے ان پر یہ بھا ری نہیں ہے۔ (وحیدی )