سورة القلم - آیت 49
لَّوْلَا أَن تَدَارَكَهُ نِعْمَةٌ مِّن رَّبِّهِ لَنُبِذَ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ مَذْمُومٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اگر اسے اس کے رب کی نعمت نہ پالیتی تو یقیناً وہ برے حالوں میں چٹیل میدان میں ڈال دیا جاتا (١)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 فضل سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں توبہ کی توفیق دی اور تسبیح واستغفار پڑھنا شروع کیا۔