سورة القلم - آیت 3
وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور بیشک تیرے لئے بے انتہاء اجر ہے (١)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 یعنی آپ(ﷺ) غمگین نہ ہوں۔ ان کے دیوانہ کہنے اور آپ(ﷺ)) کے برداشت کرتے چلے جانے سے آپ(ﷺ) کے اجر میں اضافہ ہوگا اور آپ(ﷺ) کو یقینا بے انتہا اجر ملے گا۔