سورة القلم - آیت 1
ن ۚ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ن، قسم ہے قلم کی اور (١) اس کی جو کچھ وہ (فرشتے) لکھتے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 یہ حروف مقطعات میں سے ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ اس سے مراد دو ات ہے کیونکہ آگے قلم کا ذکر آرہا ہے۔ واللہ اعلم۔ ف 12 یا(لوگوں کے) لکھنے کی“ یا ” اس کی جسے (فرشتے یا لوگ) لکھتے ہیں ۔“ قلم سے مراد قلم تقدیر ہے یا قلم بطور جنس ۔مفسرین نے دونوں احتمال ذکر کئے ہیں۔ حدیث میں ہے کہ ” سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے قلم کو پیدا کیا۔“ (ابن کثیر)