سورة الملك - آیت 20
أَمَّنْ هَٰذَا الَّذِي هُوَ جُندٌ لَّكُمْ يَنصُرُكُم مِّن دُونِ الرَّحْمَٰنِ ۚ إِنِ الْكَافِرُونَ إِلَّا فِي غُرُورٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
سوائے اللہ کے تمہارا وہ کون سا لشکر ہے جو تمہاری مدد کرسکے(1) کافر تو سراسر دھو کے میں ہیں (2)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 12 دوسر امطلب یہ بھی ہے کہ وہ کون سا لشکر ہے جو اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں تمہاری مدد کرسکتا اور اس کے عذاب سے تمہیں بچا سکتا ؟ ف 13 جو یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بت اور جھوٹے معبود اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں ان کی مدد کرسکیں گے اور اسی کے حضور سفارش کر کے انہیں اس کی پکڑ سے نجات دلا سکیں گے۔