سورة الملك - آیت 11
فَاعْتَرَفُوا بِذَنبِهِمْ فَسُحْقًا لِّأَصْحَابِ السَّعِيرِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پس انہوں نے اپنے جرم کا اقبال کرلیا (١) اب یہ دوزخی دفع ہوں (دور ہوں) (٢)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 سحق (پھٹکار) سے مراد یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دور ہوں۔ سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ ” سُحُقْ“ دوزخ کی ایک وادی کا نام ہے واللہ اعلم (شوكانی)