سورة الطلاق - آیت 10
أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۖ فَاتَّقُوا اللَّهَ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ آمَنُوا ۚ قَدْ أَنزَلَ اللَّهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ان کے لئے اللہ تعالیٰ نے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے، پس اللہ سے ڈرو اے عقل مند ایمان والو۔ یقیناً اللہ نے تمہاری طرف نصیحت اتار دی ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 ذِكْرًا سے مراد قرآن ہے اور اگر’’ ذاکر ‘‘کے معنی میں لیا جائے تو اس سے مراد خود آنحضرت)ﷺ( بھی ہو سکتے ہیں۔