سورة المنافقون - آیت 2

اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ ۚ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے (١) پس اللہ کی راہ سے رک گئے (٢) بیشک برا ہے وہ کام جو یہ کر رہے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 اس معنی میں کہ جھوٹی قسمیں کھا کر اپنی جانوں اور مالوں کو مسلمانوں سے بچانا چاہتے ہیں۔ ف 3 یعنی لوگوں کے دلوں میں شکوک و شبہات پیدا کرتے ہیں اور اسی طرح انہیں مسلمان ہونے نہیں دیتے۔