سورة المنافقون - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ المنافقون۔ سورۃ نمبر ٦٣۔ تعداد آیات ١١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10 یہ سورۃ بالاتفاق مدنی ہے (شوکانی) سورۃ جمعہ کے شروع میں گزر چکا ہے کہ آنحضرت جمعہ کی رات کو عشا کی نماز میں اور کبھی کبھی جمعہ کی نماز میں سورۃ جمعہ کے ساتھ یہ سورۃ پڑھا کرتے تھے۔