سورة الصف - آیت 12
يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَيُدْخِلْكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اللہ تعالیٰ تمہارے گناہ معاف فرما دے گا اور تمہیں ان جنتوں میں پہنچائے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہونگی اور صاف ستھرے گھروں میں جو جنت عدن میں ہوں گے، یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4 ” عدن“ کے عنی رہنے کے بھی ہیں اور یہ جنت کے ایک حصہ کا نام ھی ہے۔ اس لئے ” جنات عدن“ کا مطلب ” عدن کے باغ“ بھی ہوسکتا ہے اور ” ہمیشہ رہنے والے باغ بھی۔