سورة الصف - آیت 4

إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

بیشک اللہ تعالیٰ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف بستہ جہاد کرتے ہیں گویا سیسہ پلائی ہوئی عمارت ہیں (١

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یعنی تم پوچھتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب کون لوگ ہیں تو سنو اللہ کو سب سے زیادہ محبوب وہ ہیں جو............ ف 7 ” جس میں کوئی رخنہ نہیں ہوتا تاکہ دشمن اس میں گھس سکے۔ “