سورة الممتحنة - آیت 6
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِيهِمْ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ ۚ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یقیناً تمہارے لئے ان میں (١) اچھا نمونہ (اور عمدہ پیروی ہے خاص کر) ہر اس شخص کے لئے جو اللہ کی اور قیامت کے دن کی ملاقات کی امید رکھتا ہو (٢) اور اگر کوئی روگردانی کرے (٣) تو اللہ تعالیٰ بالکل بے نیاز ہے اور سزاوار حمد و ثنا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 5 یعنی آخرت کی بازپرس کا ڈر ہو۔ ف 6 یعنی اقنا نقصان آپ کرو گے۔ اللہ تعالیٰ کو کسی کی دوستی یا دشمنی کی کوئی پروا نہیں۔ وہ اپنی ذات سے تمام خوبیوں اور تمام کمالات کا مالک ہے تم دشمنی کر کے اسے کیا نقصان پہنچا سکتے ہو۔