سورة الحشر - آیت 3
وَلَوْلَا أَن كَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ الْجَلَاءَ لَعَذَّبَهُمْ فِي الدُّنْيَا ۖ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابُ النَّارِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور اگر اللہ تعالیٰ نے ان پر جلا وطنی کو مقدر نہ کردیا ہوتا تو یقیناً دنیا میں ہی عذاب دیتا (١) اور آخرت میں (تو) ان کے لئے آگ کا عذاب ہے ہی۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 یعنی قتل ہوتے یا قید ہوتے یا بیماری وغیرہ سے ہلاک ہوتے جیسا کہ بنو قریظہ کا یہی حشر ہوا۔