سورة المجادلة - آیت 15

أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۖ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے (١) جو کچھ یہ کر رہے ہیں برا کر رہے ہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10 اسی کو دوسری آیت میں یوں فرمایا ان المنافقین فی الدزک الاسفل من الناس ولن تجدلھم نصیراً بیشک منافق دوزخ کے سب سے نچلے طبقہ میں ہوں گے اور تم ان کے لئے کوئی مددگار نہ پائو گے۔ (النساء 125) ف 10 یعنی منافقین جن کی مخالفت کرتے رہے۔