سورة المجادلة - آیت 15

أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۖ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے (١) جو کچھ یہ کر رہے ہیں برا کر رہے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 اسی کو دوسری آیت میں یوں فرمایاİإِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي الدَّرْكِ ‌الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ وَلَنْ تَجِدَ لَهُمْ نَصِيرًاĬ بیشک منافق دوزخ کے سب سے نچلے طبقہ میں ہوں گے اور تم ان کے لئے کوئی مددگار نہ پائو گے۔ (النساء 145) ف 10 یعنی منافقین حق کی مخالفت کرتے رہے۔