سورة المجادلة - آیت 2

الَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِنكُم مِّن نِّسَائِهِم مَّا هُنَّ أُمَّهَاتِهِمْ ۖ إِنْ أُمَّهَاتُهُمْ إِلَّا اللَّائِي وَلَدْنَهُمْ ۚ وَإِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنكَرًا مِّنَ الْقَوْلِ وَزُورًا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں (یعنی انہیں ماں کہہ بیٹھتے ہیں) وہ دراصل ان کی مائیں نہیں بن جاتیں، ان کی مائیں تو وہی ہیں جن کے بطن سے وہ پیدا ہوئے، (١) یقینًا یہ لوگ ایک نامعقول اور جھوٹی بات کہتے ہیں۔ (٢)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 اس کا کرم اور رحم ہے کہ اس نے ظہار کا کفارہ مقرر کر کے اس سے نکلنے کا راستہ پیدا کردیا۔ اگر واقعی بیوی کو ماں کی پیٹھ سے تشبیہ دینے سے اسے طلاق ہوجاتی تو بڑی مشکل پڑتی۔