يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَآمِنُوا بِرَسُولِهِ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِن رَّحْمَتِهِ وَيَجْعَل لَّكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
اے لوگوں جو ایمان لائے ہو! اللہ سے ڈرتے رہا کرو اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اللہ تمہیں اپنی رحمت کا دوہرا حصہ دے گا (١) اور تمہیں نور دے گا جس کی روشنی میں تم چلو پھرو گے اور تمہارے گناہ بھی معاف فرما دے گا، اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
ف 9 ان سے مراد وہ لوگ ہیں جو پہلے انبیاء پر ایمان رکھتے تھے۔ ف 10 ایک حصہ پہلے انبیاء پر ایمان لانے کا اور دوسرا حصہ آنحضرت( ﷺ)پر ایمان لانے کا، اسی کی تشریح میں آنحضرت (ﷺ)نے فرمایا : اہل کتاب میں سے جو شخص اپنے نبی پر ایمان لایا اور اپھر مجھ پر ایمان لے آیا سے دوہرا اجر ملے گا (ابن کثیر) ف11یا جس سے تم دنیا میں دین کی صحیح راہ پر چلنے لگو گے۔ دونوں صورتوں میں روشنی سے مراد و کتاب و سنت کی روشنی ہے۔