سورة الحديد - آیت 22
مَا أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِّن قَبْلِ أَن نَّبْرَأَهَا ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
نہ کوئی مصیبت دنیا میں آتی ہے (١) نہ (خاص) تمہاری جانوں میں (٢) مگر اس سے پہلے کہ ہم پیدا کریں وہ ایک خاص کتاب میں لکھی ہوئی ہے یہ کام اللہ تعالیٰ پر بالکل آسان ہے۔ (٣)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یا زمین اور تم لوگوں کی پیدائش سے پہلے۔“ ف 5 حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص(رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (ﷺ) کو یہ فرماتے سنا۔“ اللہ تعالیٰ نے مخلوقات کی تقدیر زمین و آسمان کی پیدائش ہے پچاس ہزا رسال پہلے لکھ دی تھی۔ (ابن کثیر بحو الہ صحیح مسلم)