سورة الحديد - آیت 21

سَابِقُوا إِلَىٰ مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أُعِدَّتْ لِلَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ ۚ ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

(آؤ) دوڑو اپنے رب کی مغفرت کی طرف (١) اور اس کی جنت کی طرف جس کی وسعت آسمان و زمین کی وسعت کے برابر ہے (٢) یہ ان کے لئے بنائی گئی ہے جو اللہ پر اور اس کے رسولوں ایمان رکھتے ہیں۔ یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دے (٣) اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔ (٤)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 یعنی وہ نیک کام کرو جن سے تمہیں اپنے مالک کی خوشنودی اور معافی نصیب ہو۔ ف 3 جب جنت کا عرض اس قدر ہے تو اس کے طول کے کیا کہنے۔