سورة الحديد - آیت 6

يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ ۚ وَهُوَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

وہی رات کو دن میں لے جاتا ہے اور وہی دن کو رات میں داخل کردیتا ہے اور سینوں کے بھید کا پورا عالم ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 کجا کہ اس سے تمہارےاعمال پوشیدہ رہیں، اگرچہ وہ دلوں میں آنے والے خیالات وساوس پر اس وقت تک مؤاخذہ نہیں کرتا جب تک ان پر عمل نہ کیا جائے۔ (وقد مرنی خاتم سورۃ البقر) ف 7 یعنی اللہ تعالیٰ کی توحید اور آنحضرت(ﷺ) کی رسالت کا اقرار کرو۔ یہ کفار عرب سے خطاب ہے۔ اگر یہ خطاب مسلمانوں سے ہو تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ تم اللہ و رسول(ﷺ) پر ایمان میں مزید پختگی پیدا کرو اور اس پر برقرار رہو۔ کما فی اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ