سورة الحديد - آیت 5

لَّهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَإِلَى اللَّهِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

آسمانوں کی اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے اور تمام کام اس کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 ” نہ کہ کسی اور کی طرف“ لہٰذا وہی تمام اعمال کا فیصلہ فرمائے گا اور بندوں کو اس کے متعلق جزا یا سزا دے گا۔