سورة الواقعة - آیت 96

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پس تو اپنے عظیم الشان پروردگار کی تسبیح کر (١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ پر آیت فسبح باسم ربک العظیم نازل ہوئی تو آپ نے فرمایا :” اسے اپنے رکوع میں پڑھا کرو۔“ اور جب ’ دسبح اسم ربک الاعلیٰ نازل ہوئی تو آپ نے فرمایا ” اسے اپنے سجدہ میں پڑھا کرو۔“ (شوکانی)