سورة الواقعة - آیت 75

فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پس میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے گرنے کی (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 دوسرے معنی یہ بھی ہو سکتے ہیں کہ ” میں ستاروں کے ٹوٹنے کی قسم کھاتا ہوں۔“ اور تیسرے معنی یہ بھی کہ ” میں قرآن کے ٹکڑے ٹکڑے ہو کر اترنے کی قسم کھاتا ہوں۔“ اس میں أُقْسِمُ سے پہلے ” لا“ زائدہ ہے اور ترجمہ اسی کے مطابق ہے۔