سورة الواقعة - آیت 61
عَلَىٰ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کہ تمہاری جگہ تم جیسے اور پیدا کردیں اور تمہیں نئے سرے سے اس عالم میں پیدا کریں جس سے تم (بالکل) بے خبر ہو (١)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1 یعنی تمہیں کسی اور جہان میں لے جائیں اور یہاں تمہاری جگہ کسی دوسری مخلوق کو بسا دیں۔ دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تمہاری شکل ایسی بنا دیں جسے تم نہیں پہچانتے۔ یعنی تمہیں بندر اور سور بنا دیں۔