سورة الواقعة - آیت 55

فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پھر پینے والے بھی پیاسے اونٹوں کی طرح۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6 اور ” پھر بھی ان کی پیاس نہیں بجھتی“ اونٹ کو ایک بیماری استقاء کی طرح ہوتی جاتی ہے۔ اس میں وہ جتنا پانی پاتا ہے سب پی جاتا ہے لیکن سیراب نہیں ہوتا۔ دوزخیوں کو بھی اس طرح کی پیاس میں مبتلا کیا جائے گا اور پھر پینے کے لئے کھولتا ہوا پانی دیا جائے گا اعاذنا اللہ منھا