سورة الواقعة - آیت 8

فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 یعنی ان کی خوش حالی اور عیش و آرام کا کیا پوچھنا ! مراد عام جنتی لوگ ہیں جو عرش کی دائیں جانب ہونگے یا جنہیں حضرت آدم(علیه اسلام) کے دائیں پہلو سے پیدا کیا گیا یا جنہیں ان کے اعمالنامے دائیں ہاتھ میں دیئے جائیں گے یا جنہیں دائیں طرف سے لے جایا جائے گا۔