سورة الرحمن - آیت 26

كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

زمین پر جو ہیں سب فنا ہونے والے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 یہاں فنا ہوجانے کو نعمت قرار دیا گیا ہے اور وہ اس لحاظ سے کہ فنا ہوجانے کے بعد سب دوبارہ زندہ ہوں گے اور سب کو اپنے اپنے اعمال کے مطابق درجے ملیں گے۔ (قرطبی)