سورة الرحمن - آیت 17
رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
وہ رب ہے دونوں مشرقوں کا اور دونوں مغربوں کا (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 دونوں پُور بوں (مشرقوں) اور پچھموں (مغربوں) سے مراد موسم سرما اور موسم گرما کے مشرق اور مغرب ہیں۔ موسم سرما میں سورج چھوٹا سا دائرہ بنا کر طلوع و غروب ہوتا ہے اور موسم گرما میں بڑا دائرہ بنا کر۔