سورة الرحمن - آیت 13

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟ (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 یعنی کس کس نعمت کا انکار کرو گے۔ ایک کا انکار کرو گے تو دوسری سامنے آجائے گی اور دوسری کا انکار کرو گے تو تیسری آخر کہاں تک انکار کرتے جائو گے؟ یہ آیت اس سورۃ میں اکیس بار آئی ہے۔ جیسا کہ اوپر بتایا جا چکا ہے اسےسن كر(لَا بِشَيْءٍ ‌مِنْ ‌نِعَمِكَ رَبَّنَا ‌نُكَذِّبُ، فَلَكَ الْحَمْدُ) کہنا مستحب ہے۔