بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے
ف 2 اکثر مفسرین کے نزدیک یہ سورۃ مکہ معظمہ میں نازل ہوئی اور بعض اسے مدنی بتاتے ہیں۔ زیاده صحیح بات پہلی ہی ہے اگرچہ یہ ممکن ہے کہ اس کا کچھ حصہ مکہ معظمہ اور کچھ مدینہ منورہ میں نازل ہوا ہو۔ حضرت جابر (رض)سے روایت ہے کہ ایک دن آنحضرت(ﷺ) نے صحابہ کرام کو یہ سورۃ سنائی وہ خاموش رہے، آپ(ﷺ) نے فرمایا :” میں تمہیں خاموش کیوں دیکھتا ہوں۔“ تم سے تو جن اچھےتھے کہ جب میں نے انہیں یہ سورت سنائی تو وہ ہر بارİ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِĬ فابی الآء ربکما تکذبات پر کہتے(لَا بِشَيْءٍ مِنْ نِعَمِكَ رَبَّنَا نُكَذِّبُ، فَلَكَ الْحَمْدُ)ہمارے پروردگار ! ہم تیری کسی نعمت یا قدرت کو نہیں جھٹلائے حمد تیرے ہی لئے ہے۔ (شوکانی) حضرت علی سے روایت ہے کہ میں نے آنحضرتﷺ کو یہ فرماتے سنا۔ ” ہر چیز کی ایک دلہن ہوتی ہے اور قرآن کی دلہن سورۃ رحمان ہے۔ (ایضاً بیہقی)