سورة القمر - آیت 55

فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

راستی اور عزت کی بیٹھک میں (١) قدرت والے بادشاہ کے پاس۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 حضرت عبید اللہ بن ابی عمرو(رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا : انصاف کرنے والے لوگ رحمان کے دائیں ہاتھ نور کے منبروں پر ہوں گے اور اس کے دونوں ہاتھ ہی دائیں ہیں۔ یہ وه لوگ ہوں گے جو اپنے فیصلوں میں اپنے گھر والوں اور اپنی رعیت کے ساتھ انصاف کرتے ہیں۔ (ابن کثیر)