سورة آل عمران - آیت 200

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اے ایمان والو! تم ثابت قدم رہو (١) اور ایک دوسرے کو تھامے رکھو اور جہاد کے لئے تیار رہو تاکہ تم مراد کو پہنچو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 اصْبِرُوا یعنی اسلام پر ثابت قدمی سے جم ہے رہو۔صَابِرُواْ یعنی کافر کے مقابلہ میں ان سے بڑھ کر دین اسلام پر پامردی اور ثابت قدمی کا مظاہره کرو ۔ رَابِطُواْ ۔ دشمنوں سے جهاد کے لیے ہمیشہ مستعد رہو۔ صحیح بخاری میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں رباط (سرحدوں کی حفاظت) دنیامافیہا سے افضل ہے اور احادیث میں تکلیف کے اوقات میں پوری طرح وضو کرنے، مسجد کو چل کر آنے اور پھر ایک نماز كے بعد دوسری نما کا انتظار کرنے کو بھی آنحضرت (ﷺ) نے’’ رباط‘‘ فرمایا ہے ( ابن کثیر ) ف 3 یعنی ان سب عمال کی روح تقویٰ ہے۔ تقویٰ کے باعث ہی یہ اعمال فلاح کا سبب بن سکتے ہیں۔