سورة القمر - آیت 31
إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ صَيْحَةً وَاحِدَةً فَكَانُوا كَهَشِيمِ الْمُحْتَظِرِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہم نے ان پر ایک چیخ بھیجی پس ایسے ہوگئے جیسے باڑ بنانے والے کی روندی ہوئی گھاس (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یعنی جیسے جانوروں کی حفاظت کے لئے سو کھی ٹہنیوں اور کانٹوں کی باڑھ بناتے ہیں اور چند دن میں وہ پائمال ہو کر چُورا ہوجاتی ہے اسی طرح وہ لوگ چورا ہو کر رہ گئے۔